۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید دانش نقوی فرزند شہید ڈاکٹر نقوی

حوزہ/ ڈاکٹر شہید کا دل نظام ولایت فقیہ کے ساتھ دھڑکتا تھا۔ جوانوں میں ولایت فقیہ کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایران میں 8 سالہ جنگ کے دوران ڈاکٹروں کی اشد ضرورت کا موقع ہو یا ایام حج پر برأت از مشرکین کا مسئلہ ہو جہاں پر بھی ولایت فقیہ کے حکم پر لبیک کہنے کا وقت آیا وہ خون کے آخری قطرے تک لبیک کہتے رہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی جانب سے ولادت باسعادت حضرت فاطمہ الزھرا س ،ولادت امام خمینی اور انقلاب اسلامی کی43 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان میں فرزندان زہرا کا نظام ولایت فقیہ کی ترویج میں کردار کے عنوان سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ میں علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

"پاکستان میں ولایت فقیہ کی ترویج میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا کردار" کے عنوان سے ڈاکٹر شہید کے فرزند جناب سید دانش نقوی نے پاکستان سے ویڈیو کلپ کے ذریعہ تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہید کا دل نظام ولایت فقیہ کے ساتھ دھڑکتا تھا۔ جوانوں میں ولایت فقیہ کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایران میں 8 سالہ جنگ کے دوران ڈاکٹروں کی اشد ضرورت کا موقع ہو یا ایام حج پر برأت از مشرکین کا مسئلہ ہو جہاں پر بھی ولایت فقیہ کے حکم پر لبیک کہنے کا وقت آیا وہ خون کے آخری قطرے تک لبیک کہتے رہے۔ ہمیں شہداء کے نقش پر چل کر اتحاد و یکسوئی کے ساتھ ان کے افکار کو زندہ رکھنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .